امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے سعید المقبری نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ
انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: جب باندی زنا کرے اور اس کا زنا ظاہر ہو جائے تو اس کو کوڑے مارے جائیں اور اس کو ملامت نہ کی جائے‘ پھر اگر وہ (دوبارہ) زنا کرے تو پھر اس کو کوڑے مارے جائیں اور اس کو زیادہ ملامت نہ کی جائے‘ پر اگر وہ تیسری بار زنا کرے تو وہ اس کو فروخت کر دے خواہ بالوں کی ایک رسی کے عوض۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرة رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُول
قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلّم إِذا زَنَتْ الْأَمَةُ فَتَبَيَّنَ زِنَاهَا فَلْيجْلِدهَا وَلَا يُثَرِّبْ ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَليجْلِدهَا وَلَا يُثَرِّبْ ثُمَّ إِنْ زَنَتْ الثّالِثَةَ فَليَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَر
Reference: Sahih Al Bukhari 2152