Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2151

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن عمرو نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں مکی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن جریج نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: مجھے زیاد نے خبر دی کہ عبدالرحمن بن زید کے مولیٰ ثابت نے ان کو خبر دی کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ہے‘ وہ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جس نے ایسی بکری خریدی جس کے تھنوں میں دودھ جمع کیا گیا تھا‘ پھر اس کا دودھ دوہا‘ پس اگر وہ اس سے راضی ہے تو اس کو رکھ لے اور اگر اس سے ناراض ہے تو اس کے دوہے ہوئے دودھ کے عوض ایک صاع کھجوریں دے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيج قَالَ أَخْبَرَنِي زِيَادٌ أَنَّ ثَابِتًا مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ أَخْبَرَهُ أَنّه سَمعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اشْتَرَى غَنَمًا مُصَرَّاةً فَاحْتلَبَها فَإِنْ رَضِيَهَا أَمْسَكَهَا وَإِنْ سَخِطهَا فَفِي حَلْبَتِهَا صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2151