Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2150

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از ابی الزناد از الاعرج از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

تم (شہر کی طرف آنے والے) سواروں سے ملاقات نہ کرو اور تم میں سے کوئی دوسرے کی بیع پر بیع نہ کرے اور تم نجش نہ کرو اور شہر والا دیہات والے کے لیے بیع نہ کرے اور تم بکریوں کے تھنوں میں دودھ جمع نہ کرو اور جو اس کو خرید لے اس کو دو چیزوں میں سے بہتر کا اختیار ہے‘ اس کا دودھ دوہنے کے بعد اگر وہ اس سے راضی ہو تو اس کو رکھ لے اور اگر اس سے ناراض ہو تو اس کو واپس کر دے اور اس کے ساتھ ایک صاع کھجوریں بھی دے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَليْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَلَقَّوْا الرُّكْبَانَ ولَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ وَلَا تَنَاجَشُوا وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ وَلَا تُصَرُّوا الْغَنَمَ وَمَنْ ابْتَاعَهَا فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ بَعْدَ أَنْ يَحْتَلِبَهَا إِنْ رَضيها أَمْسَكَهَا وَإِنْ سَخِطَهَا رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2150