Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 214

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عمرو بن عامر‘ انہوں نے کہا: ہم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا‘ ح (امام بخاری نے پھر دوسری سند کی طرف تحویل کی) اور امام بخاری روایت کرتے ہیں: اور ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از سفیان‘ انہوں نے کہا: مجھے عمرو بن عامر نے حدیث بیان کی از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے کہا:

نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے وقت وضوء کرتے تھے‘ میں نے پوچھا: آپ حضرات کس طرح کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہم میں سے کسی ایک کو اس وقت تک وضوء کافی ہوتا تھا‘ جب تک اس کا وضوء نہ ٹوٹے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا، ح قَالَ وَحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَامِرٍ، عَنْ أَنَسٍ‏.‏

قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَتَوَضَّأُ عِنْدَ كُلِّ صَلاَةٍ‏.‏ قُلْتُ كَيْفَ كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ قَالَ يُجْزِئُ أَحَدَنَا الْوُضُوءُ مَا لَمْ يُحْدِثْ‏.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 214