Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2148

امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا : ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از جعفر بن ربیعہ از الاعرج ، انہوں نے بیان کیا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا از نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ نے فرمایا :

اونٹنیوں اور بکریوں کے تھنوں میں دودھ جمع نہ کرو ، پھر اس کے بعد جو شخص ان کو خرید لے تو اس کو دودھ دوہنے کے بعد دو اختیار ہیں ، وہ چاہے تو اس جانور کو رکھ لے اور اگر چاہے تو اس کو واپس کر دے اور اس کے ساتھ ایک صاع ( چار کلو گرام ) کھجوریں بھی دے ۔

ابو صالح ، مجاہد ، ولید بن رباح اور موسیٰ بن یسار روایت کرتے ہیں از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم : ایک صاع ( چار کلو گرام ) کھجوریں ۔ اور بعض نے کہا از ابن سیرین وہ ایک صاع طعام( گندم) واپس کرے اور اس کو تین دن تک اختیار ہے۔ اور بعض نے ابن سیرین سے روایت کی ہے کہ ایک کھجوروں میں سے دے اور تین دن کا ذکر نہیں کیا اور اکثر احادیث میں کھجوروں کا ذکر ہے۔

حَدَّثَنَا ابْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ الْأَعْرَجِ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عنْهُ

عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم لَا تُصَرُّوا الْإِبِلَ وَالْغَنَمَ فَمَنْ ابْتَاعَهَا بَعْدُ فَإِنَّهُ بِخَيْرِ النَّظَرَين بَعدَ أَنْ يَحْتَلِبَهَا إِنْ شَاءَ أَمْسَكَ وَإنْ شَاءَ رَدَّهَا وَصَاعَ تَمْرٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2148