امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں بشر بن محمد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبد اللہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں الحسین المکتب نے خبر دی از عطاء بن ابی رباح از حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں کہ
ایک شخص نے اپنے غلام کے متعلق کہا: وہ اس کی موت کے بعد آزاد ہو گا، پھر وہ شخص مفلس ہو گیا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کو لے لیا اور فرمایا: اس کو مجھ سے کون خریدے گا؟ تو اس کو حضرت نعیم بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے اتنی اتنی قیمت سے خرید لیا تو آپ نے وہ غلام ان کو دے دیا۔
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ الْمُكْتِبُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ فَاحْتَاجَ فَأَخَذَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِكَذَا وَكَذَا فَدَفَعَهُ إِلَيْهِ
Reference: Sahih Al Bukhari 2141