امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں ابو معمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوارث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ایوب نے حدیث بیان کی از ابوقلابہ از حضرت انس رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم‘ آپ نے فرمایا:
جب تم میں سے کسی ایک کو نماز میں اونگھ آ جائے تو وہ سو جائے‘ حتیٰ کہ وہ جان لے کہ وہ کیا پڑھ رہا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَنَسٍ.
عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا نَعَسَ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلاَةِ فَلْيَنَمْ حَتَّى يَعْلَمَ مَا يَقْرَأُ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 213