Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2138

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں فروہ بن ابی المغراء نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں علی بن مسہر نے خبر دی از ہشام‘ از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا وہ بیان کرتی ہیں کہ

بہت کم ایسے دن ہوتے تھے جن میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم صبح و شام کے کسی نہ کسی وقت میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے گھر تشریف نہ لائے ہوں‘ پھر جب آپ کو مدینہ کی طرف ہجرت کی اجازت دی گئی تو ہم اس چیز سے گھبرا گئے کہ ایک دن آپ ظہر کے وقت تشریف لے آئے‘ جب حضرت ابو بکر کو آپ کے آنے کی خبر دی گئی تو حضرت ابو بکر نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو اس وقت خلاف معمول آئے ہیں تو ضرور کوئی نئی بات ہوئی ہے‘ جب آپ آئے تو آپ نے حضرت ابو بکر سے فرمایا: تمہارے پاس جو لوگ ہیں ان کو یہاں سے ہٹا دو‘ حضرت ابو بکر نے کہا: یا رسول اللہ! یہاں تو صرف میری دو بیٹیاں ہیں یعنی حضرت عائشہ اور حضرت اسماء‘ آپ نے فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ مجھے یہاں سے نکلنے کی اجازت مل گئی ہے‘ حضرت ابو بکر نے پوچھا: یا رسول اللہ! کیا میں بھی آپ کے ہم راہ ہوں گا؟ آپ نے فرمایا: ہاں! تم بھی میرے ساتھ رہو گے‘ حضرت ابو بکر نے کہا: یا رسول اللہ! میرے پاس دو اونٹنیاں ہیں جن کو میں نے ہجرت کے لیے تیار رکھا ہوا ہے‘ آپ ان میں سے ایک اونٹنی لے لیں‘ آپ نے فرمایا: میں نے اس کو قیمۃً لے لیا۔

حَدَّثَنَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عن هشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

قَالَتْ لَقَلَّ يَوْمٌ كَانَ يَأْتِي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا يَأْتِي فِيهِ بَيْتَ أَبِي بَكْرٍ أَحَدَ طَرَفَيْ النَّهَارِ فَلَمَّا أُذِنَ لَهُ فِي الْخُرُوجِ إِلَى الْمَدِينَةِ لَمْ يَرُعْنَا إِلَّا وَقَدْ أَتَانَا ظُهْرًا فَخُبِّرَ بِهِ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ مَا جَاءَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ إِلَّا لِأَمْرٍ حَدَثَ فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ أَخْرِجْ مَنْ عِنْدَكَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا هُمَا ابْنَتَايَ يَعْنِي عَائِشَةَ وَأَسْمَاءَ قَالَ أَشَعَرْتَ أَنَّهُ قَدْ أُذِنَ لِي فِي الْخُرُوجِ قَالَ الصُّحْبَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الصُّحْبَةَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عِنْدِي نَاقَتَيْنِ أَعْدَدْتُهُمَا لِلْخُرُوجِ فَخُذْ إِحْدَاهُمَا قَالَ قَدْ أَخَذْتُهَا بِالثَّمَنِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2138