امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی از ابن طاؤس از والد خود از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا کہ کوئی شخص غلہ پر قبضہ کرنے سے پہلے اس کو فروخت کرے۔
میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: ایسا کیوں ہے؟ تو انہوں نے کہا: یہ تو روپوں کے عوض روپوں کی بیع ہوئی، جب کہ غلہ تو اپنی میعاد پر ہی دیا جائے گا۔ امام ابو عبداللہ بخاری نے کہا: ”مرجون“ (التوبہ: ۱۰۶) کا معنی ہے: ان کو غلہ تاخیر سے دیا جائے گا۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلَّمَ نَهَى أَنْ يَبِيعَ الرَّجُلُ طَعَامًا حَتَّى يَسْتَوْفِيَهُ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ كَيْفَ ذاك قَالَ ذَاكَ دَرَاهِمُ بِدَرَاهِمَ وَالطَّعَامُ مُرْجَأٌ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ مُرْجَئُونَ مُؤَخَّرُونَ
Reference: Sahih Al Bukhari 2132