Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2129

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عمرو بن یحییٰ نے حدیث بیان کی از عباد بن تمیم انصاری از حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم ‘ آپ نے فرمایا:

بےشک حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم بنایا اور اس کے لیے دعا کی اور میں مدینہ کو حرم بناتا ہوں‘ جس طرح حضرت ابراہیم نے مکہ کو حرم بنایا اور میں مدینہ کے لیے دعا کرتا ہوں‘ اس کے مُد میں اور صاع میں جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کے لیے دعا کی تھی۔

حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى عَنْ عَبَّاد بْنِ تَمِيمٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

عَنِ النَّبِيِّ صلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ إِبْرَاهِيمَ حرَّمَ مَكَّةَ وَدَعَا لَهَا وَحَرَّمْتُ المدِينةَ كَمَا حَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ مَكَّةَ وَدَعوْتُ لهَا فِي مُدِّهَا وَصَاعِهَا مِثْلَ مَا دَعَا إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَام لِمَكَّةَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2129