Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2127

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں جریر نے خبر دی از مغیرہ از شعبی از حضرت جابر رضی اللہ عنہ' انہوں نے بیان کیا کہ

(حضرت جابر کے والد) حضرت عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ فوت ہو گئے اور ان پر قرض تھا تو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مدد طلب کی کہ آپ میرے قرض خواہوں سے میرے قرض میں کمی کرائیں' تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے میرے قرض میں کمی طلب کی' وہ نہیں مانے' پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: جاؤ! ہر قسم کی کھجوروں کا الگ الگ ڈھیر لگادو' عجوہ کا الگ ڈھیر بناؤ اور عذق زید کا الگ ڈھیر ہو' پھر مجھے اطلاع دو' سو میں نے اس طرح کیا' پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بلایا' آپ کھجوروں کے سب سے بلند ڈھیر یا متوسط ڈھیر پر بیٹھ گئے' پھر آپ نے فرمایا: اب تم قرض خواہوں کو ناپ ناپ کر دیتے رہو' پس میں ان کو ناپ ناپ کر دیتا رہا' حتیٰ کہ میں نے ان کا پورا قرض ادا کر دیا اور وہ تمام کھجوریں اسی طرح باقی رہیں' گویا کہ ان میں سے کچھ بھی کم نہیں ہوئی تھیں۔

فراس نے شعبی سے روایت کی کہ مجھے حضرت جابر نے از نبی صلی اللہ علیہ وسلم حدیث بیان کی کہ وہ مسلسل قرض خواہوں کو ناپ ناپ کر دیتے رہے حتیٰ کہ ان کا قرض ادا کر دیا اور ہشام نے از وہب از حضرت جابر روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: کھجوریں توڑو اور ان کا پورا قرض ادا کر دو۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

تُوُفِّيَ عَبْد اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ وَعَلَيْهِ دَيْن فَاسْتَعَنْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى غُرَمَائِهِ أَنْ يَضَعُوا مِنْ دَيْنهِ فَطَلَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِمْ فَلَمْ يَفْعَلُوا فَقَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اذْهَبْ فَصَنِّفْ تَمْرَكَ أَصْنَافًا الْعَجْوَةَ عَلَى حِدَةٍ وَعَذْقَ زَيْدٍ عَلَى حِدَةٍ ثُمَّ أَرْسِلْ إِلَيَّ فَفَعَلْتُ ثُمَّ أَرْسَلْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ فَجَلَسَ عَلَى أَعْلَاهُ أَوْ فِي وَسَطِهِ ثُمَّ قَالَ كِلْ لِلْقَوْمِ فَكِلْتُهُمْ حَتَّى أَوْفَيْتُهُمُ الَّذِي لَهُمْ وَبَقِيَ تَمْرِي كَأَنَّهُ لَمْ يَنْقُصْ مِنْهُ شَيْءٌ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2127