Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2125

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن سنان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں فلیح نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہلال نے حدیث بیان کی از عطاء بن یسار‘ انہوں نے بیان کیا کہ

میری حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے ملاقات ہوئی‘ میں نے کہا: مجھے تورات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت بتائیے‘ انہوں نے کہا: اچھا! اللہ کی قسم! تورات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض وہ صفات مذکور ہیں جو قرآن مجید میں ہیں‘ قرآن مجید میں ہے: اے نبی! ہم نے آپ کو گواہی دینے والا اور ثواب کی بشارت دینے والا اور عذاب سے ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے (الاحزاب: ۴۵) اور ان پڑھ قوم کی حفاظت کرنے والا‘ آپ میرے بندے اور میرے رسول ہیں‘ میں نے آپ کا نام متوکل رکھا ہے‘ آپ نہ تو بد مزاج ہیں نہ سنگ دل اور نہ بازاروں میں شور کرنے والے ہیں اور نہ برائی کا بدلہ برائی سے دیتے ہیں بلکہ معاف کرتے ہیں اور بخش دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ آپ کی روح کو اس وقت تک قبض نہیں فرمائے گا حتیٰ کہ آپ کے سبب سے ٹیڑھی ملت کو سیدھا کر دے بائیں طور کہ وہ کہیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے اور اس ملت سے اللہ اندھی آنکھوں کو کھول دے گا اور بہرے کانوں کو اور ان دلوں کو جن کے اوپر پردے پڑے ہوئے ہیں۔

فلیح کی متابعت عبدالعزیز بن ابی سلمہ نے کی ہے از ہلال‘ اور سعید نے کہا از ہلال از عطاء از ابن سلام: ہر چیز میں غلف وہ ہے جو کسی غلاف میں ہو اور جو تلوار میان میں ہو تو اسے کہا جاتا ہے: ”سیف اغلف“ اسی طرح جو کمان اپنے ظرف میں ہو اس کو ”قوس غلفاء“ کہا جاتا ہے اور جس شخص کا ختنہ نہ ہوا ہو اس کو ”رجل اغلف“ کہا جاتا ہے۔ (یہ معانی امام ابو عبداللہ بخاری نے بیان کیے ہیں۔)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ حَدَّثَنَا هِلَالٌ عَنْ عَطاءِ بْنِ يَسَارٍ

قَالَ لَقِيتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قُلْتُ أَخْبِرْنِي عَنْ صِفَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي التَّوْرَاةِ قَالَ أَجَلْ وَاللَّهِ إِنَّهُ لَمَوْصُوفٌ فِي التَّوْراةِ بِبَعْضِ صِفَتِهِ فِي الْقُرْآنِ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشرا وَنَذِيرًا وَحِرْزًا لِلْأُمِّيِّينَ أَنْت عَبْدي وَرَسُولِي سَمَّيْتُكَ المتَوَكِّلَ لَيْس بِفَظّ وَلَا غَلِيظٍ وَلَا سَخَّابٍ فِي الْأَسْوَاقِ وَلَا يَدْفَعُ بِالسَّيِّئَةِ السَّيِّئَةَ ولَكن يَعْفُو وَيَغْفِرُ وَلَنْ يَقْبِضَهُ اللّه حَتَّى يُقِيمَ بِهِ الْمِلَّةَ الْعَوْجَاءَ بِأَنْ يَقُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَيَفْتَحُ بِهَا أَعْيُنا عُمْيًا وَآذَانًا صُمًّا وَقُلُوبًا غُلْفًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2125