Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2122

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبد اللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عبید اللہ بن ابی یزید از نافع بن جبیر بن مطعم از حضرت ابو ہریرہ الدوسی رضی اللہ عنہ، وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم دن کے ایک حصہ میں نکلے، آپ (مجھ سے بات کر رہے تھے نہ میں آپ سے بات کر رہا تھا) حتی کہ آپ بنو قینقاع کے بازار میں آئے اور حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے صحن میں بیٹھ گئے، پس فرمایا: کیا یہاں بچہ ہے؟ کیا یہاں بچہ ہے؟ حضرت فاطمہ نے ان کو کچھ دیر روکا، میں نے گمان کیا کہ وہ ان کو سیپیوں کا ہار پہنا رہی ہیں یا ان کو نہلا رہی ہیں، پھر وہ دوڑتے ہوئے آئے حتی کہ آپ نے ان کو گلے لگایا اور ان کو بوسا دیا، اور آپ نے دعا کی: اے اللہ! اس سے محبت کر! اور جو اس سے محبت کرے اس سے محبت کر۔

سفیان نے بیان کیا: عبید اللہ نے کہا: مجھے اس نے خبر دی جس نے نافع بن جبیر کو ایک رکعت وتر پڑھتے دیکھا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ الدَّوْسِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَائِفَةِ النَّهَارِ لَا يُكَلِّمُنِي وَلَا أُكَلِّمُهُ حَتَّى أَتَى سُوقَ بَنِي قَيْنُقَاعَ فَجَلَسَ بِفِنَاءِ بَيْتِ فَاطِمَةَ فَقَالَ أَثَمَّ لُكَعُ أَثَمَّ لُكَعُ فَحَبَسَتْهُ شَيْئًا فَظَنَنْتُ أَنَّهَا تُلْبِسُهُ سَخَابًا أَوْ تُغَسِّلُهُ فَجَاءَ يَشْتَدُّ حَتَّى عَانَقَهُ وَقَبَّلَهُ وَقَالَ اللَّهُمَّ أَحْبِبْهُ وَأَحِبَّ مَنْ يُحِبُّهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2122