Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2119

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں جریر نے حدیث بیان کی از اعمش از ابی صالح از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

تم میں سے کسی شخص کی جماعت کے ساتھ نماز اس کی بازار اور گھر کی نماز پر بیس اور چند درجہ زیادہ ہوتی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جب وہ اچھی طرح وضوء کرتا ہے، پھر مسجد میں جاتا ہے، اس کا صرف نماز ہی کا ارادہ ہوتا ہے اور اس کو صرف نماز ہی اٹھاتی ہے تو وہ جو قدم بھی چلتا ہے اس کے سبب سے اس کا ایک درجہ بلند کیا جاتا ہے یا اس کا ایک گناہ مٹا دیا جاتا ہے اور فرشتے تم میں سے ہر ایک کے لیے اس وقت تک رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنی نماز کی جگہ میں ہوتا ہے جس میں وہ نماز پڑھتا ہے (فرشتے دعا کرتے ہیں:) اے اللہ! اس پر رحمت نازل فرما! اے اللہ! اس پر رحم کر! جب تک وہ شخص اس جگہ اپنا وضوء نہیں توڑتا اور جب تک وہاں (فرشتوں کو) ایذاء نہیں دیتا اور فرمایا: تم میں سے ہر شخص کا اس وقت تک نماز میں شمار ہوتا ہے جب تک کہ نماز اس کو روکے رکھتی ہے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم صَلَاةُ أَحَدِكُمْ فِي جَمَاعَةٍ تَزِيدُ عَلَى صَلَاتِهِ فِي سُوقِهِ وَبَيْتِهِ بِضْعًا وَعِشْرِينَ دَرَجَةً وَذَلِكَ بِأَنَّهُ إِذَا تَوَضَّأَ فأحسن الْوُضُوءَ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ لَا يُرِيدُ إِلَّا الصَّلَاةَ لَا يَنْهَزُهُ إِلَّا الصَّلَاةُ لَمْ يَخْطُ خَطْوَةً إِلَّا رُفِعَ بِهَا دَرَجةً أوْ حُطَّتْ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةٌ وَالْمَلَائِكَة تُصَلِّي عَلَى أَحَدِكُمْ مَا دَامَ فِي مُصَلَّاهُ الَّذِي يُصَلِّي فِيهِ اللَّهُمَّ صَلِّ علَيْه اللّهُمَّ ارْحَمْهُ مَا لَمْ يُحْدِثْ فِيه مَا لَمْ يُؤْذِ فِيهِ وَقَالَ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاةٍ مَا كَانَتْ الصَّلَاةُ تَحْبِسُهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2119