امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن الصباح نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل بن زکریا نے حدیث بیان کی از محمد بن سوقہ از نافع بن جبیر بن مطعم، انہوں نے کہا: مجھے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حدیث بیان کی، وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
قربِ قیامت میں ایک لشکر کعبہ پر حملہ کرے گا‘ جب وہ لشکر مقامِ بیداء میں پہنچے گا تو ان کو اول سے آخر تک زمین میں دھنسا دیا جائے گا‘ حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ان کو اول تا آخر کیسے دھنسایا جائے گا‘ جب کہ ان میں ان کے بازار بھی ہوں گے اور وہ لوگ بھی ہوں گے جو اس لشکر میں سے نہیں ہوں گے؟ آپ نے فرمایا: ان کو اول تا آخر دھنسا دیا جائے گا‘ پھر ان کو ان کی نیتوں کے مطابق اٹھایا جائے گا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ عن مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيرِ بْنِ مُطْعِمٍ
قَالَ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ رَضيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْزُو جَيْشٌ الكَعْبَةَ فَإِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنْ الْأَرْضِ يُخْسَفُ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ قَالَتْ قلتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ يُخْسَفُ بِأَوَّلِهمْ وَآخرهِمْ وَفِيهِمْ أَسْوَاقُهُمْ وَمَنْ لَيسَ مِنْهمْ قَالَ يُخْسَفُ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرهمْ ثُمَّ يبْعثُونَ عَلَى نِيَّاتِهِمْ
Reference: Sahih Al Bukhari 2118