Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2116

امام ابو عبداللہ (بخاری) نے کہا : اور لیث نے کہا : مجھے عبد الرحمن بن خالد نے حدیث بیان کی از ابن شہاب از سالم بن عبد اللہ از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں کہ

میں نے امیر المؤمنین حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے وادی میں ایک مال خریدا ان کے اس مال کے عوض جو خیبر میں تھا، پس جب ہم نے بیع کر لی تو الٹے پیر پیچھے لوٹ گیا، حتیٰ کہ میں ان کے گھر سے نکل گیا، اس خوف سے کہ وہ میری اس بیع کو فسخ کر دیں گے اور اس وقت بیع کا معمول یہ تھا کہ خریدار اور بائع کو اس وقت تک (فسخ بیع کا) اختیار ہوتا تھا حتیٰ کہ وہ متفرق ہو جائیں، حضرت عبداللہ بن عمر نے کہا: جب میری اور ان کی بیع لازم ہو گئی تو میں نے دیکھا کہ میں نے حضرت عثمان کو نقصان پہنچایا ہے کیونکہ میں نے ان کو تین رات کی مسافت پر ارضِ ثمود کی طرف روانہ کیا اور انہوں نے مجھے تین رات کی مسافت پر مدینہ کی طرف روانہ کیا۔

قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللّهُ عَنْهُمَا

بِعْتُ مِنْ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ مَالًا بِالْوَادِي بِمَالٍ لَهُ بِخَيْبَرَ فَلَمَّا تَبَايَعْنَا رَجَعتُ عَلَى عَقِبِي حَتَّى خَرَجْتُ مِنْ بَيْتِهِ خَشيَةَ أَنْ يُرَادَّنِي الْبَيْعَ وَكَانَتْ السُّنّةُ أَنَّ الْمُتَبَايِعَيْنِ بِالْخِيَارِ حَتَّى يتَفرَقَا قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَلَمَّا وَجَبَ بيْعِي وَبَيْعُهُ رَأَيْتُ أَنِّي قَدْ غَبَنْتُه بِأَني سقْتُهُ إِلَى أَرْضِ ثَمُودَ بِثَلَاثِ ليَالٍ وَسَاقَنِي إِلَى الْمَدِينَةِ بِثَلَاثِ لَيَالٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2116