اور حمیدی نے کہا: 'ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: 'ہمیں عمرو نے حدیث بیان کی از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما' انہوں نے بیان کیا کہ
میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا' میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ایک سرکش اونٹ پر سوار تھا' وہ اپنی تیز رفتار کی وجہ سے سب لوگوں سے آگے نکل رہا تھا اور میرے قابو میں نہیں آرہا تھا' حضرت عمر اس اونٹ کو جھڑک رہے تھے اور پیچھے لوٹا رہے تھے' وہ اونٹ پھر آگے بڑھ جاتا تھا' حضرت عمر پھر اس کو جھڑکتے اور واپس لوٹاتے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر سے فرمایا: یہ اونٹ مجھ کو فروخت کر دو' حضرت عمر نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ اونٹ آپ کا ہے' آپ نے فرمایا: مجھے یہ اونٹ فروخت کر دو' پس حضرت عمر نے وہ اونٹ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فروخت کر دیا' پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن عمر سے فرمایا: اے عبداللہ بن عمر! یہ اونٹ تمہارا ہے' تم اس کا جو چاہو کرو۔
وَقَالَ لَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرٌو عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ في سفر فَكُنْتُ عَلَى بَكْرٍ صَعْبٍ لِعُمَرَ فَكَانَ يَغلبُنِي فَيَتَقَدَّمُ أَمَامَ الْقَوْمِ فَيزجُرُه عُمَرُ وَيَرُدُّهُ ثُمَّ يَتَقَدَّم فيزجُرُهُ عمَر وَيَرُدُّهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُمَرَ بِعْنِيهِ قالَ هُوَ لَك يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ بِعْنِيهِ فَبَاعَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّه علَيْهِ وَسَلَّمَ هُو لَكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْن عُمَرَ تَصْنَعُ بِهِ مَا شِئْت
Reference: Sahih Al Bukhari 2115