امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے اسحاق نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حبان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہمام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں قتادہ نے حدیث بیان کی از ابی الخلیل ازعبداللہ بن الحارث از حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
خریدار اور بائع جب تک متفرق نہ ہوں ان کو (بیع فسخ کرنے کا) اختیار ہوتا ہے۔
ہمام نے کہا: میں نے اپنی کتاب میں ”یختار“ کا لفظ تین مرتبہ لکھا ہوا دیکھا‘ پس اگر وہ دونوں سچ بولیں اور عیب بیان کر دیں تو ان کی بیع میں برکت دی جائے گی اور اگر وہ دونوں جھوٹ بولیں اور عیب کو چھپائیں تو ہو سکتا ہے کہ ان کو بیع میں فائدہ ہو (لیکن) ان کی بیع کی برکت مٹا دی جائے۔ اور (حبان نے) کہا: ہمیں ہمام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو التیاح نے حدیث بیان کی کہ انہوں نے عبداللہ بن الحارث سے سنا‘ وہ اس حدیث کی روایت کرتے تھے از حکیم بن حزام از نبی صلی اللہ علیہ وسلم ۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا حَبَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادة عن أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسلّم قَالَ الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا
Reference: Sahih Al Bukhari 2114