امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما از رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم‘ آپ نے فرمایا:
جب دو آدمی بیع کریں تو ان میں سے ہر ایک کو (بیع فسخ کرنے کا) اختیار ہوتا ہے جب تک وہ متفرق نہ ہوں اور اکٹھے ہوں یا ان میں سے ایک دوسرے کو اختیار دے دے‘ پس وہ اس پر بیع کر لیں تو بیع واجب ہو جاتی ہے اور اگر وہ ایک دوسرے سے بیع کرنے کے بعد متفرق ہو جائیں اور ان میں سے کوئی ایک بھی بیع کو ترک نہ کرے تو بیع لازم ہو جاتی ہے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
أَنَّهُ قَالَ إِذَا تَبَايع الرَّجُلَانِ فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَار مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا وَكَانَا جَمِيعًا أَوْ يُخَيِّرُ أَحَدُهُمَا الْآخَرَ فَتَبَايَعَا عَلَى ذَلِكَ فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ وَإِنْ تَفَرَّقَا بعْد أَنْ يَتَبَايَعَا وَلَمْ يَتْرُكْ وَاحِدٌ مِنهُمَا الْبَيْعَ فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ
Reference: Sahih Al Bukhari 2112