Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2110

امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے اسحاق نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حبان نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے قتادہ نے خبر دی از صالح ابی الخلیل از عبداللہ بن الحارث، انہوں نے کہا: میں نے حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے سنا از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا:

خریدار اور بائع جب تک متفرق نہ ہوں ان کو (بیع فسخ کرنے کا) اختیار ہوتا ہے، اگر ان دونوں نے سچ بولا اور سودے کے عیب کو بیان کر دیا تو ان کی بیع میں برکت دی جاتی ہے اور اگر انہوں نے جھوٹ بولا اور عیب کو چھپایا تو ان کی بیع کی برکت کو مٹا دیا جاتا ہے۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ قتَادَةُ أَخْبَرَنِي عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ سَمِعْتُ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال البَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا فَإن صَدَقَا وَبَيَّنَا بُورِكَ لَهُمَا فِي بَيْعِهِمَا وَإِنْ كَذَبَا وَكَتَمَا مُحِقَتْ بَرَكَة بَيْعِهِمَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2110