امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اصبغ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن وہب نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: مجھے عمرو نے خبر دی از بکیر از کریب از حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پاس کندھے کا گوشت کھایا‘ پھر آپ نے نماز پڑھی اور وضوء نہیں کیا۔
وَحَدَّثَنَا أَصْبَغُ، قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ.
أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَكَلَ عِنْدَهَا كَتِفًا، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
Reference: Sahih Al Bukhari 210