امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حفص بن عمر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہمام نے حدیث بیان کی از قتادہ از ابی الخلیل از عبداللہ بن الحارث از حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا:
خرید و فروخت کرنے والوں کو اس وقت تک اختیار ہوتا ہے جب تک وہ متفرق نہ ہوں۔
امام احمد نے یہ اضافہ کیا ہے کہ ہمیں بہز نے حدیث بیان کی، انہوں نے بیان کیا کہ ہمام نے کہا: میں نے اس کا ابو التیاح سے ذکر کیا تو انہوں نے کہا: میں ابو الخلیل کے ساتھ تھا جب ان کو عبداللہ بن الحارث نے یہ حدیث بیان کی۔
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْخَليلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قَالَ الْبيعانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَفْتَرِقَا
Reference: Sahih Al Bukhari 2108