امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہ: ہمیں ابو بکر بن حفص نے حدیث بیان کی از سالم بن عبد اللہ بن عمر از والد خود رضی اللہ عنہ، وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف ریشم یا سیراء کا حلہ بھیجا، پھر آپ نے حضرت عمر کو وہ حلہ پہنے ہوئے دیکھا تو آپ نے فرمایا: میں نے یہ تمہارے پاس تمہارے پہننے کے لیے نہیں بھیجا تھا، اس ریشمی حلہ کو وہ لوگ پہنتے ہیں جن کا آخرت کے اجر میں کوئی حصہ نہیں ہوتا، میں نے یہ تمہارے پاس اس لیے بھیجا تھا کہ تم اس سے نفع حاصل کرو یعنی اس کو فروخت کرو۔
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سَالمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ
قَالَ أَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسلَّمَ إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِحُلةِ حرِيرٍ أَوْ سِيَرَاءَ فَرَآهَا عَلَيْهِ فَقَالَ إِنِّي لَمْ أُرْسِلْ بِهَا إِلَيْكَ لِتَلْبَسها إِنّمَا يَلْبَسُهَا مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ إِنَّمَا بَعَثْتُ إِلَيْكَ لِتَسْتَمْتِعَ بِهَا يَعْني تَبِيعهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 2104