Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2101

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالواحد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو بردہ بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے ابو بردہ بن ابی موسیٰ سے سنا از والد خود رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

نیک ہم نشیں اور بد ہم نشیں کی مثال ایسے ہے جیسے مشک والا اور لوہار کی بھٹی والاہو، مشک والا اس حال سے خالی نہیں ہے کہ یا تو تم اس سے مشک خرید لو گے ورنہ اس کی خوش بو سونگھو گے اور لوہار کی بھٹی والا یا تو تمہارا بدن یا تمہارے کپڑے جلائے گا ورنہ تم اس کی بد بو سونگھو گے۔

حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا بُرْدَةَ بْنَ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالح وَالْجَلِيسِ السَّوْءِ كَمَثَلِ صَاحِبِ الْمِسْكِ وَكِيرِ الْحَدَّادِ لَا يَعْدَمُكَ مِنْ صَاحِبِ الْمِسْكِ إِمَّا تَشْتَرِيهِ أَوْ تَجِدُ رِيحَهُ وكيرُ الْحَدَّادِ يُحْرِقُ بَدَنَكَ أَوْ ثَوْبك أَوْ تَجِدُ مِنْهُ رِيحًا خَبِيثَةً

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2101