Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2100

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی از امام مالک از یحییٰ بن سعید از ابن افلح از ابی محمد مولیٰ ابی قتادہ از حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ، وہ بیان کرتے ہیں کہ

جس سال غزوہ حنین ہوا تھا‘ اسی سال ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے تو آپ نے ابوقتادہ کو زرہ عطا کی‘ سو میں نے وہ زرہ فروخت کر دی اور اس کے عوض بنی سلمہ میں باغ خرید لیا اور یہ وہ پہلا مال تھا جس کو میں نے اسلام میں حاصل کیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ كَثِيرِ بْنِ أَفْلَحَ عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ مَوْلَى أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ حُنَيْنٍ فَأَعْطَاهُ يَعْنِي دِرْعًا فَبِعْتُ الدِّرْعَ فَابْتَعْتُ بِهِ مَخْرَفًا فِي بَنِي سَلِمَةَ فَإِنَّهُ لَأَوَّلُ مَالٍ تَأَثَّلْتُه في الإسْلَامِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2100