Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 20

(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں محمد بن سلام بیکندی نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدہ نے خبر دی از ہشام از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، انہوں نے فرمایا کہ

رسول اللہ ﷺ جب اعمال میں سے ہم کو کسی عمل کا حکم دیتے تو اس عمل کا دیتے، جس کی ہم کو طاقت ہوتی، سو صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ! ہم آپ کی شخصیت کی طرح نہیں ہیں، بے شک اللہ نے آپ کے تمام اگلے اور پچھلے بہ ظاہر خلافِ اولیٰ کاموں کو معاف فرما دیا ہے (یہ سن کر) آپ غضب ناک ہوئے، حتیٰ کہ آپ کے چہرے سے غضب کے آثار ظاہر ہوئے، پھر آپ نے فرمایا: بے شک تم سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا اور تم سب سے زیادہ اللہ کا علم رکھنے والا میں ہوں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ

كَانَ رَسُولُ اللهِ ﷺ إِذَا أَمَرَهُمْ أَمَرَهُمْ مِنَ الْأَعْمَالِ بِمَا يُطِيقُونَ، قَالُوا: إِنَّا لَسْنَا كَهَيْئَتِكَ يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ اللهَ قَدْ غَفَرَ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ، فَيَغْضَبُ حَتَّى يُعْرَفَ الْغَضَبُ فِي وَجْهِهِ، ثُمَّ يَقُولُ: إِنَّ أَتْقَاكُمْ وَأَعْلَمَكُمْ بِاللهِ أَنَا.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 20