Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 209

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از یحییٰ بن سعید از بشیر بن یسار‘ جو بنو حارثہ کے آزاد کردہ غلام ہیں کہ بے شک حضرت سوید بن النعمان رضی اللہ عنہ نے ان کو خبر دی کہ

وہ خیبر کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے‘ جب وہ مقام صہباء پر پہنچے‘ جو خیبر کے بہت قریب ہے تو آپ نے عصر کی نماز پڑھی‘ پھر آپ نے کھانے کی چیزیں منگوائیں تو صرف ستو لائے گئے‘ آپ نے ستو کو بھگونے کا حکم دیا‘ سو ان کو بھگویا گیا‘ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھایا اور ہم نے کھایا‘ پھر آپ مغرب کے لیے کھڑے ہوئے‘ پس آپ نے کلی کی اور ہم نے کلی کی‘ پھر آپ نے نماز مغرب پڑھی اور وضوء نہیں کیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ، مَوْلَى بَنِي حَارِثَةَ أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ، أَخْبَرَهُ‏.‏

أَنَّهُ، خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَ خَيْبَرَ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالصَّهْبَاءِ ـ وَهِيَ أَدْنَى خَيْبَرَ ـ فَصَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ دَعَا بِالأَزْوَادِ، فَلَمْ يُؤْتَ إِلاَّ بِالسَّوِيقِ، فَأَمَرَ بِهِ فَثُرِّيَ، فَأَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَكَلْنَا، ثُمَّ قَامَ إِلَى الْمَغْرِبِ، فَمَضْمَضَ وَمَضْمَضْنَا، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 209