Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2099

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی’ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی’ انہوں نے کہا کہ عمرو نے کہا:

یہاں ایک شخص تھا’ اس کا نام نوّاس تھا’ اس کے پاس استسقاء کی بیماری والے اونٹ تھے’ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے شریک سے وہ اونٹ خریدے’ پھر اس کے پاس اس کا (دوسرا) شریک آیا اور اس نے اس کو بتایا کہ ہم نے وہ اونٹ فروخت کر دیئے’ اس (پہلے) شریک نے پوچھا: تم نے وہ اونٹ کس کو فروخت کیے؟ اس نے کہا: فلاں فلاں بوڑھے آدمی کو’ اس نے کہا: تم پر افسوس ہے’ اللہ کی قسم! وہ تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہیں’ پھر وہ شریک ان کے پاس گیا اور کہا: میرے شریک نے آپ کو پیاس کی بیماری والے اونٹ فروخت کر دیئے اور اس نے آپ کو پہچانا نہیں تھا’ حضرت ابن عمر نے کہا: اچھا اس کو لے جاؤ’ جب وہ اس کو لے کر جانے لگا تو حضرت ابن عمر نے کہا: اس کو رہنے دو’ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد پر راضی ہیں کہ کوئی مرض (ازخود) متعدی نہیں ہوتا۔

سفیان نے اس حدیث کو عمرو سے سنا ہے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قَالَ عَمْرٌو

كَانَ هَا هُنَا رَجُلٌ اسْمُهُ نَوَّاسٌ وَكَانَتْ عِنْدَهُ إِبِلٌ هِيمٌ فَذَهَبَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَاشْتَرَى تِلْكَ الْإِبِلَ مِنْ شَرِيكٍ لَهُ فَجَاءَ إِلَيْهِ شَرِيكُهُ فَقَالَ بِعْنَا تِلْكَ الْإِبِلَ فَقَالَ مِمَّنْ بِعْتَهَا قالَ مِنْ شَيْخٍ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ وَيْحَكَ ذَاكَ وَاللَّهِ ابْنُ عُمَرَ فَجَاءَهُ فَقَالَ إِنَّ شَرِيكِي بَاعَكَ إِبِلًا هِيمًا وَلَمْ يَعْرِفْكَ قَالَ فَاسْتَقْهَا قَالَ فَلَمَّا ذَهَبَ يَسْتَاقُهَا فَقَالَ دَعْهَا رَضِينَا بِقَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا عَدوى

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2099