Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2098

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبد اللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عمرو از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ

عکاظ اور مجنہ اور ذوالالمجاز زمانۂ جاہلیت میں بازار تھے، پھر جب اسلام آ گیا تو انہوں نے وہاں تجارت کرنے میں گناہ سمجھا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: تم پر کوئی حرج نہیں ہے۔ (البقرہ: ۱۹۸) حج کے موسم میں۔

حضرت ابن عباس نے اس آیت کو اسی طرح پڑھا ہے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

قَالَ كَانَتْ عُكَاظٌ وَمَجَنَّةُ وَذُو الْمَجَازِ أَسْوَاقًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَلَمَّا كَانَ الْإِسْلَامُ تَأَثَّمُوا مِنْ التِّجَارَةِ فِيهَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبتغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ فِي مَوَاسِمِ الْحَجِّ قَرَأَ ابْنُ عَبَّاسٍ كَذَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2098