امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ بن سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالعزیز نے حدیث بیان کی از ابی حازم‘ انہوں نے بیان کیا کہ
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے پاس چند لوگ آئے‘ جو ان سے منبر کے متعلق سوال کر رہے تھے‘ حضرت سہل نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں عورت کے پاس کسی کو بھیجا‘ حضرت سہل نے اس عورت کا نام بھی لیا تھا‘ آپ نے فرمایا: تم اپنے بیٹے سے کہو جو بڑھی ہے کہ میرے لیے لکڑیوں سے ایک منبر بنا دے‘ جس پر میں لوگوں سے خطاب کرتے وقت بیٹھا کروں گا‘ اس نے اپنے بیٹے کو حکم دیا کہ وہ ساگوان کی لکڑی سے منبر بنا دے‘ پھر وہ لڑکا اس منبر کو لے کر آیا‘ اس عورت نے وہ منبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیج دیا‘ آپ نے اس منبر کو رکھنے کا حکم دیا‘ پس اس منبر کو رکھ دیا گیا‘ پھر آپ اس پر تشریف فرما ہوئے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ
أَتَى رِجَالٌ إِلَى سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ يَسْأَلُونَهُ عَنْ الْمِنْبَرِ فَقَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى فلانَةَ امْرَأَةٍ قَدْ سَمَّاهَا سَهْلٌ أَنْ مُرِي غُلَامَكِ النَّجَّارَ يَعْمَلُ لِي أَعْوَادًا أَجْلِسُ عَلَيْهِنَّ إِذَا كَلَّمْتُ النَّاسَ فَأَمرتهُ يَعْمَلُهَا مِنْ طَرْفَاءِ الْغَابَةِ ثُمَّ جَاءَ بِهَا فَأَرْسَلَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَا فَأَمَرَ بِها فَوضِعَتْ فَجَلَسَ عَلَيْهِ
Reference: Sahih Al Bukhari 2094