امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ بیان کرتے ہیں کہ
ایک درزی نے کھانا تیار کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے کی دعوت دی، حضرت انس بن مالک نے کہا: میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس کھانے کی دعوت میں گیا، اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب روٹی اور کدو (لوکی) اور گوشت کا سالن رکھا، پس میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیالہ کے اردگرد سے کدو تلاش کر رہے تھے، سو اس دن سے میں بھی کدو سے محبت کرتا ہوں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
إِنّ خَيَّاطًا دَعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَهُ قَالَ أَنس بْن مَالِكٍ فَذَهَبْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى ذَلِكَ الطَّعَام فقَرَّبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَليْهِ وَسَلَّمَ خُبْزًا وَمَرَقًا فِيهِ دُبّاءٌ وَقَديدٌ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّه عَلَيهِ وَسَلَّمَ يَتَتَبَّعُ الدُّبَّاءَ من حوَالَيْ الْقَصْعَةِ قَالَ فَلَمْ أَزَلْ أُحِبُّ الدُّبّاء مِنْ يَوْمِئِذٍ
Reference: Sahih Al Bukhari 2092