Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2091

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن عدی نے حدیث بیان کی از شعبہ از سلیمان از ابی الضحیٰ از مسروق از حضرت خباب رضی اللہ عنہ، وہ بیان کرتے ہیں کہ

میں زمانہ جاہلیت میں لوہار تھا اور میں نے عاص بن وائل سے قرض لینا تھا، میں نے اس کے پاس جا کر تقاضا کیا، اس نے کہا: میں اس وقت تک (تمہاری رقم) تم کو نہیں دوں گا حتیٰ کہ تم (سیدنا) محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ساتھ کفر کرو (یعنی ان کا انکار کرو) میں نے کہا: میں کفر نہیں کروں گا حتیٰ کہ اللہ تمہیں مارے، پھر تم کو (قیامت کے دن) اٹھائے، اس نے کہا: پھر مجھے چھوڑو حتیٰ کہ میں مروں اور اٹھایا جاؤں، پھر مجھے عنقریب مال اور اولاد دی جائے گی تو میں تمہارا قرض ادا کر دوں گا، تب یہ آیات نازل ہوئیں: کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا اور کہا: مجھے ضرور مال اور اولاد دی جائے گی، کیا وہ غیب پر مطلع ہے یا اس نے رحمن سے کوئی عہد لیا ہوا ہے۔ (مریم: -)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عن سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ خَبَّابٍ

قَالَ كُنْتُ قَيْنًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَكَانَ لِي عَلَى الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ دَيْنٌ فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ قَالَ لَا أُعْطِيكَ حَتّى تَكْفُرَ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيه وَسلَّمَ فَقُلْتُ لَا أَكْفُرُ حَتَّى يُمِيتَك اللَّهُ ثُمَّ تُبْعَثَ قَالَ دَعْنِي حَتَّى أَمُوت وَأُبْعَثَ فَسَأُوتَى مَالًا وَوَلَدًا فَأَقْضِيكَ فَنَزَلَتْ أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا أَطَّلَعَ الْغَيبَ أَمْ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمَنِ عَهْدا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2091