Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2090

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسحاق نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں خالد بن عبداللہ نے حدیث بیان کی از خالد از عکرمہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

بے شک اللہ نے مکہ کو حرم بنایا ہے اور وہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال تھا اور نہ میرے بعد کسی کے لیے حلال ہوگا اور وہ دن کی ایک ساعت (گھنٹہ) کے لیے میرے لیے حلال ہوا تھا‘ اس کی گھاس کاٹی جائے گی نہ اس کے درخت کو کاٹا جائے گا اور نہ اس کے شکار کو بھگایا جائے گا اور نہ اس میں گری ہوئی چیز کو اعلان کرنے والے کے سوا کوئی اور اٹھائے گا‘ حضرت عباس بن عبدالمطلب نے کہا: ماسوا اذخر گھاس کے کیونکہ وہ ہمارے سناروں کے کام آتی ہے اور ہمارے مکانوں کی چھتوں کے بنانے میں کام آتی ہے‘ تو آپ نے فرمایا: ماسوا اذخر گھاس کے۔

پھر عکرمہ نے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ شکار کو کیا چیز بھگاتی ہے؟ وہ یہ ہے کہ تم اس کو سائے سے اٹھا کر خود اس کی جگہ بیٹھ جاؤ۔ عبدالوہاب نے کہا از خالد: ہمارے سناروں کے لیے اور ہماری قبروں کے لیے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُما

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ مَكَّةَ ولم تَحلَ لِأَحَدٍ قَبْلِي وَلَا لِأَحَدٍ بَعْدِي وإِنّمَا حَلَّتْ لِي سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ لَا يُخْتَلَى خَلَاهَا وَلَا يُعْضَدُ شَجَرُهَا وَلَا يُنَفَّرُ صَيْدُهَا وَلَا يُلْتَقَطُ لُقْطَتُهَا إِلا لِمُعَرِّفٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2090