Sahih Al Bukhari 208

امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از عقیل از ابن شہاب‘ انہوں نے کہا: مجھے جعفر بن عمرو بن امیہ نے خبر دی‘ بے شک ان کو ان کے والد نے خبر دی کہ

انہوں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بکری کے کندھے کا گوشت چھری سے کاٹ کاٹ کر کھا رہے تھے‘ پھر نماز کے لیے بلایا گیا تو آپ نے چھری ایک طرف رکھ دی‘ پس نماز پڑھی اور وضوء نہیں کیا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ، أَنَّ أَبَاهُ، أَخْبَرَهُ

أَنَّهُ، رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ، فَدُعِيَ إِلَى الصَّلاَةِ فَأَلْقَى السِّكِّينَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 208