Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2089

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یونس نے خبر دی از ابن شہاب‘ انہوں نے کہا: مجھے حضرت علی بن حسین نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہما نے خبر دی‘ انہوں نے بیان کیا کہ ان کو حضرت علی علیہ السلام نے خبر دی‘ انہوں نے بیان کیا کہ

میرے حصہ میں مالِ غنیمت سے ایک اونٹ آیا تھا اور ایک اونٹ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے خُمس میں سے عطا فرمایا تھا‘ پھر جب میرا ارادہ ہوا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادی حضرت (سیدتنا) فاطمہ علیہا السلام کی رخصتی کرا کے لاؤں تو میں نے بنو قینقاع کے ایک سنار شخص سے وعدہ کیا کہ وہ میرے ساتھ چلے گا اور ہم اذخر گھاس لاد کر لائیں گے‘ میرا ارادہ تھا کہ میں وہ گھاس سناروں کو فروخت کر کے اپنی شادی کے ولیمہ میں اس رقم سے مدد لوں گا۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ أَنّ حُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أخبرَهُ

أَنَّ عَلِيًّا عَلَيْهِ السَّلَام قَالَ كانَتْ لِي شَارِفٌ مِنْ نَصِيبِي مِنْ الْمَغْنَمِ وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلمَ أَعطَانِي شَارِفًا مِنْ الْخُمْسِ فَلَمَّا أَرَدْتُ أَنْ أَبْتَنِيَ بِفَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاعَدت رَجُلًا صَوَّاغًا مِنْ بَنِي قَيْنُقَاعَ أَنْ يَرْتَحِلَ معِي فَنَأْتِيَ بِإِذْخِرٍ أَرَدْتُ أَن أَبِيعَه مِنْ الصَّوَّاغِينَ وَأَسْتَعِينَ بِهِ في وَلِيمَةِ عُرُسِي

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2089