امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمرو بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں العوام نے خبر دی از ابراہیم بن عبدالرحمن از حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
ایک شخص نے بازار میں اپنا سودا دکھا کر قسم کھائی کہ اس سودے کی اتنی قیمت لگ چکی ہے جب کہ اس کی اتنی قیمت نہیں لگی تھی تاکہ وہ مسلمانوں کے ہاتھ اس سودے کو فروخت کرے‘ تب یہ آیت نازل ہوئی: بے شک جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کے عوض تھوڑی قیمت خریدتے ہیں۔ (آل عمران: ۷۷)
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ عَن إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
أَنَّ رَجُلًا أَقَامَ سِلْعَةً وَهُوَ فِي السُّوقِ فَحَلَفَ بِاللَّهِ لَقَدْ أَعْطَى بِهَا مَا لَمْ يُعْطِ لِيُوقِعَ فِيهَا رَجُلًا مِنْ الْمُسْلِمِينَ فَنَزَلَتْ إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا الْآيَةَ
Reference: Sahih Al Bukhari 2088