امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالولید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از عون بن ابی جحیفہ، انہوں نے کہا:
میں نے اپنے والد کو دیکھا، انہوں نے ایک ایسا غلام خریدا جو حجام تھا (یعنی فصد لگانے والا تھا) انہوں نے اس کے فصد لگانے کے آلات کو توڑنے کا حکم دیا، میں نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت اور خون کی قیمت لینے سے منع فرمایا ہے اور گودنے والی اور گودوانے والی اور سود کھانے والے سے اور سود کھلانے والے سے منع فرمایا اور تصویر بنانے والے پر لعنت کی ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ
قَالَ رَأَيْتُ أَبِي اشْتَرَى عَبْدًا حَجَّامًا فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ وَثَمن الدَّمِ وَنَهَى عَنْ الْوَاشِمَةِ وَالْمَوْشُومَةِ وآكِلِ الرِّبَا وَمُوكِلِهِ وَلَعَنَ الْمُصَوِّرَ
Reference: Sahih Al Bukhari 2086