امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن ابی ذئب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سعید مقبری نے حدیث بیان کی از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
میری امت پر ضرور ایسا زمانہ آئے گا جس میں آدمی یہ پرواہ نہیں کرے گا کہ اس نے مال کہاں سے لیا ہے‘ آیا حلال ذریعہ سے لیا ہے یا حرام ذریعہ سے۔
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيَأْتِيَنَّ عَلَى الناس زَمَانٌ لَا يُبَالِي الْمَرْءُ بِمَا أَخَذَ الْمَالَ أَمِنْ حَلَالٍ أَمْ مِنْ حَرَامٍ
Reference: Sahih Al Bukhari 2083