امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں بدل بن محبر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے ابو الخلیل سے سنا‘ وہ حدیث بیان کرتے تھے از عبداللہ بن حارث از حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم ‘ آپ نے فرمایا:
بیچنے والے اور خریدنے والے کو (بیع فسخ کرنے کا) اس وقت تک اختیار ہوتا ہے جب تک وہ متفرق نہ ہوں‘ یا فرمایا: حتیٰ کہ وہ متفرق ہو جائیں‘ اگر وہ دونوں سچ بولیں (اور عیب) بیان کر دیں تو ان کی بیع میں برکت دی جاتی ہے اور اگر وہ (عیب) چھپائیں اور جھوٹ بولیں تو ان کی بیع کی برکت مٹا دی جاتی ہے۔
حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعتُ أَبَا الْخَلِيلِ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ ما لَمْ يَتَفَرَّقَا أَوْ قَالَ حَتَّى يَتَفَرَّقا فَإن صَدَقَا وَبَيَّنَا بُورِكَ لَهُمَا فِي بَيْعِهِمَا وَإِنْ كَتَمَا وَكَذَبَا مُحِقَتْ بَرَكَة بَيْعِهِمَا
Reference: Sahih Al Bukhari 2082