Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2081

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمر بن حفص نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں اعمش نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے شقیق نے حدیث بیان کی از حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ، انہوں نے بیان کیا کہ

انصار میں سے ایک شخص آیا جس کی کنیت ابو شعیب تھی، اس نے اپنے لڑکے سے کہا جو قصائی تھا: میرے لیے اتنا کھانا تیار کرو جو پانچ آدمیوں کو کافی ہو، کیونکہ میرا ارادہ ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت دوں جو پانچ میں سے پانچویں ہوں، اس کا سبب یہ ہے کہ میں نے آپ میں بھوک کے آثار دیکھے ہیں، پس انہوں نے ان کو دعوت دی، پھر آپ لوگوں کے ساتھ ایک اور شخص بھی آ گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ہمارے پیچھے پیچھے آ گیا ہے، اگر تم اس کو بھی اجازت دینا چاہتے ہو تو اجازت دے دو اور اگر تم اس کو واپس کرنا چاہتے ہو تو یہ واپس چلا جائے، پس انہوں نے کہا: نہیں! بلکہ میں نے اس کو بھی اجازت دے دی۔

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدّثني شَقِيقٌ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ

قَالَ جَاءَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يُكْنَى أَبَا شُعَيْبٍ فَقَالَ لِغُلَامٍ لَهُ قَصَّابٍ اجْعَلْ لِي طَعَامًا يَكْفِي خَمْسَةً فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَدْعُوَ النَّبِيَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ فَإِنِّي قَدْ عَرَفْتُ فِي وَجْهِهِ الْجُوعَ فَدَعَاهُمْ فَجَاءَ مَعَهُمْ رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ هَذَا قَدْ تَبِعَنَا فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ فَأْذَنْ لَهُ وَإِنْ شِئْتَ أَنْ يَرْجِعَ رَجَعَ فَقَالَ لَا بَلْ قَدْ أَذِنْتُ لَهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2081