امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں ابو نعیم نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا کہ ہمیں شیبان نے حدیث بیان کی از یحییٰ از ابی سلمہ از حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ' انہوں نے بیان کیا کہ
ہمیں متعدد اقسام کی کھجوریں ملی ہوئی دی جاتی تھیں اور ہم دو صاع (آٹھ کلو) کھجوریں ایک صاع (چار کلو) کے بدلہ میں بیچتے تھے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو صاع کو ایک صاع کے بدلہ میں فروخت نہ کرو اور نہ دو درہموں کو ایک درہم کے بدلہ میں فروخت کرو۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
قَالَ كُنَّا نُرْزَقُ تَمْرَ الْجَمْعِ وَهُوَ الْخِلْطُ مِنْ التَّمْرِ وَكُنَّا نَبِيعُ صَاعَيْنِ بِصَاعٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا صَاعَيْنِ بِصَاعٍ وَلَا دِرْهَمَيْنِ بِدِرْهَمٍ
Reference: Sahih Al Bukhari 2080