امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از قتادہ از صالح ابی الخلیل از عبداللہ بن حارث' انہوں نے اس کو حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کی طرف رفع کیا' انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
خریدار اور بیچنے والے کو اس وقت تک (بیچ مسترد کرنے کا) اختیار ہوتا ہے جب تک وہ متفرق نہ ہوں یا فرمایا: حتیٰ کہ وہ متفرق ہو جائیں' پس اگر وہ دونوں سچ بولیں اور (عیب) بیان کر دیں تو ان کی بیع میں برکت دی جائے گی اور اگر وہ (عیب) چھپائیں اور جھوٹ بولیں تو ان کی بیع کی برکت مٹا دی جائے گی۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ رَفَعَهُ إِلَى حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا أَوْ قَالَ حَتَّى يَتَفَرَّقَا فَإِنْ صَدَقَا وَبَيَّنَا بُورِكَ لَهُمَا فِي بَيْعِهِمَا وَإِنْ كَتَمَا وَكَذَبَا مُحِقَتْ بَرَكَةُ بَيْعِهِمَا
Reference: Sahih Al Bukhari 2079