Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2078

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ہشام بن عمار نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن حمزہ نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں زبیدی نے حدیث بیان کی از زہری از عبید اللہ بن عبد اللہ' انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا' انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا' آپ نے فرمایا:

ایک تاجر لوگوں کو قرض دیتا تھا' پس جب وہ کسی تنگ دست کو دیکھتا تو اپنے نوکروں سے کہتا: اس سے درگزر کرو شاید اللہ ہم سے درگزر کرے' پس اللہ نے اس سے درگزر کر لیا۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا الزُّبَيْدِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كَانَ تَاجِرٌ يُدَايِنُ النَّاسَ فَإِذَا رَأَى مُعْسِرًا قَالَ لِفِتْيَانِهِ تَجَاوَزُوا عَنْهُ لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَتَجَاوَزَ عَنَّا فَتَجَاوَزَ اللَّهُ عَنْهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2078