امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن یونس نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں زہیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں منصور نے حدیث بیان کی کہ ربعی بن حراش نے کہا: انہیں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تم سے پہلے ایک آدمی کی روح سے فرشتوں نے ملاقات کی‘ انہوں نے پوچھا: کیا تم نے کوئی نیک کام کیا ہے؟ اس نے کہا: میں اپنے نوکروں سے کہتا تھا کہ جو مال دار (میرے مقروض) ہوں ان سے درگزر کرنا‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر فرشتوں نے بھی اس سے درگزر کی۔
ابو مالک نے ربعی سے روایت کی ہے کہ میں خوش حال لوگوں سے نرمی کرتا تھا اور تنگ دست لوگوں کو مہلت دیتا تھا۔ شعبہ نے ابو مالک کی متابعت کی ہے از عبد الملک از ربعی‘ اور ابو عوانہ نے کہا از عبد الملک از ربعی: میں خوش حال کو مہلت دیتا تھا اور تنگ دست سے درگزر کرتا تھا اور نعیم بن ابی ہند نے کہا از ربعی: پس میں خوش حال سے قبول کر لیتا تھا اور تنگ دست سے درگزر کرتا تھا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ أَنّ رِبْعِيَّ بْنَ حِرَاشٍ حَدَّثَهُ أَنَّ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ
قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلَقَّتِ الْمَلَائِكَةُ رُوحَ رَجُلٍ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ قَالُوا أَعَمِلْتَ مِنَ الْخَيْرِ شَيْئًا قَالَ كُنْتُ آمُرُ فِتْيَانِي أَنْ يُنْظِرُوا وَيَتَجَاوَزُوا عَنِ الْمُوسِرِ قَالَ قَالَ فَتَجَاوَزُوا عَنْهُ
Reference: Sahih Al Bukhari 2077