امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ مجھے محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ بن یزید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابو الاسود نے حدیث بیان کی از عروہ‘ انہوں نے کہا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب اپنے معاش کے لیے ہاتھوں سے کام کرتے تھے اور محنت مشقت کے کام کرنے کی وجہ سے ان سے پسینہ کی بو آتی تھی تو ان سے کہا گیا کہ اگر تم غسل کر لیا کرو تو بہتر ہو گا۔
اس حدیث کی روایت ہمام نے از ہشام از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی ہے۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَةَ قَال قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَّالَ أَنْفُسِهِمْ وَكَانَ يَكُونُ لهم أَرْوَاحٌ فَقِيلَ لَهُمْ لَوْ اغْتَسَلْتُمْ
Reference: Sahih Al Bukhari 2071