Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2069

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسلم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں قتادہ نے حدیث بیان کی از حضرت انس رضی اللہ (ح) اور مجھے محمد بن عبداللہ بن حوشب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اسباط ابو الیسع البصری نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشام الدستوائی نے حدیث بیان کی از قتادہ از حضرت انس رضی اللہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو کی روٹی اور بدبودار چربی (بطور سالن) لے کر گئے اور اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زرہ مدینہ میں ایک یہودی کے پاس گروی رکھی ہوئی تھی اور آپ نے اس یہودی سے اپنے گھر والوں کے لیے جو خریدا تھا اور میں نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا تھا کہ (سیدنا) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر کوئی ایسی شام نہیں آئی جس میں ان کے پاس ایک صاع (چار کلوگرام) گندم یا ایک صاع کوئی اور غلہ ہو اور اس وقت آپ کے پاس نو (۹) ازواج تھیں۔

حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ ح حَدَّثَني مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوْشَبٍ حَدثنَا أَسْبَاطٌ أَبُو الْيَسَعِ الْبَصْرِيُّ حَدَثنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ عَنْ قَتَادَةَ عنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

أَنَّهُ مَشَى إِلى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بخبز شَعِيرٍ وَإِهَالَةٍ سَنِخَةٍ وَلَقَدْ رَهن النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ درعًا لَهُ بِالْمَدِينَةِ عِنْدَ يَهُودِيٍّ وَأَخَذ مِنْهُ شعِيرًا لِأَهْلِهِ وَلَقَدْ سَمِعْتُهُ يقُولُ مَا أَمْسَى عِنْدَ آلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْه وَسَلَمَ صَاعُ بُرٍّ وَلَا صَاعُ حبٍّ وَإِنَّ عنْدَهُ لَتِسْعَ نِسْوَةٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2069