امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں محمد بن ابی یعقوب کرمانی نے حدیث بیان کی ' انہوں نے کہا : ہمیں حسان نے حدیث بیان کی ' انہوں نے کہا : ہمیں یونس نے حدیث بیان کی ' انہوں نے کہا : ہمیں محمد نے حدیث بیان کی از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ ' انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے :
جس کو اس بات سے خوشی ہو کہ اس کے رزق میں کشادگی کی جائے یا اس کی موت میں تاخیر کی جائے تو اس کو چاہیے کہ وہ رشتہ داروں سے نیک سلوک کرے ۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ الْكِرْمَانِيُّ حَدَّثَنَا حَسَّانُ حدثنا يُونُسُ قَالَ مُحَمَّدٌ هُوَ الزُّهْرِيُّ عنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلَّمَ يَقُولُ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُبْسَطَ له فِي رِزْقِهِ أَوْ يُنْسَأَ لَهُ فِي أَثَرِهِ فَلْيَصِل رَحِمَهُ
Reference: Sahih Al Bukhari 2067