امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عثمان بن ابی شیبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں جریر نے حدیث بیان کی از منصور از ابی وائل از مسروق از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب کوئی عورت اپنے گھر کے طعام سے خرچ کرتی ہے اور وہ اس طعام کو ضائع کرنے والی نہیں ہوتی تو اس کے لیے اس کو خرچ کرنے کا اجر ہوتا ہے اور اس کے خاوند کے لیے اس کو کمانے کا اجر ہوتا ہے اور اس کے محافظ کے لیے بھی اس کی مثل اجر ہوتا ہے اور کسی کے اجر سے دوسرے کے اجر میں کمی نہیں ہوتی۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أبي وَائِلٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَنْفَقَتْ الْمَرأةُ مِنْ طَعَامِ بَيْتِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ كَانَ لَها أَجْرُهَا بِمَا أَنْفَقَتْ وَلِزَوْجِهَا بِما كَسَبَ وَلِلْخَازِنِ مِثْلُ ذَلِكَ لَا يَنْقُصُ بَعضُهمْ أَجْرَ بَعْضٍ شَيْئًا
Reference: Sahih Al Bukhari 2065