امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو عاصم نے حدیث بیان کی از ابن جریج‘ انہوں نے کہا: مجھے عمرو بن دینار نے خبر دی از ابی المنہال‘ انہوں نے کہا: میں سونے اور چاندی کی تجارت کرتا تھا‘ پس میں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔ (ح) اور مجھے الفضل بن یعقوب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الحجاج بن محمد نے حدیث بیان کی‘ ابن جریج نے کہا: مجھے عمرو بن دینار اور عامر بن مصعب نے خبر دی‘ ان دونوں نے ابوالمنہال سے سنا‘ وہ کہتے تھے کہ میں نے حضرت البراء بن عازب اور حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہما سے سونے اور چاندی کی بیع کے متعلق سوال کیا تو ان دونوں نے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں تجارت کرتے تھے تو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سونے اور چاندی کی بیع کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا: اگر یہ بیع دست بہ دست (نقد) ہو تو کوئی حرج نہیں ہے اور اگر یہ بیع ادھار ہو تو پھر جائز نہیں ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ قَالَ كُنْتُ أَتَّجِرُ فِي الصَّرْفِ فَسَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ رَضي اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح و حَدَّثَنِي الْفَضْل بنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ مُحَمد قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ وَعَامِرُ بْنُ مُصْعَبٍ أَنَّهُمَا سَمِعا أَبَا الْمِنْهَالِ يَقُولُ سَأَلْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ وَزَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ عَنْ الصَّرْف
كُنَّا تَاجِرَيْنِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَألنَا رَسولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلّمَ عَنْ الصَّرْفِ فَقَالَ إِنْ كَانَ يَدًا بِيَدٍ فَلَا بَأْسَ وَإِنْ كَانَ نَسَاءً فَلَا يَصْلُحُ
Reference: Sahih Al Bukhari 2060