Sahih Al Bukhari 205

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اوزاعی نے خبر دی از یحییٰ از ابی سلمہ از جعفر بن عمرو از والد خود‘ انہوں نے کہا:

میں نے دیکھا‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمامہ اور موزوں پر مسح کیا۔

اور اوزاعی کی متابعت معمر نے کی ہے از یحییٰ از ابی سلمہ از عمرو‘ انہوں نے کہا: میں نے دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم (نے اپنے عمامہ اور اپنے موزوں پر مسح کیا)۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى عِمَامَتِهِ وَخُفَّيْهِ» وَتَابَعَهُ مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَمْرٍو قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 205